top of page
projects.

معلومات کے لئے

چشمہِ حیات کیا ہے؟

 

چشمہِ حیا ت کا تعلق اُن تمام لوگوں کو جو ذہنی اور دِلی اطمینان کے متلاشی ہیں اور جو اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق اپنے دِلوں اور ذہنوں پر بہت سے اَن گنت سوالوں کا بوجھ لئےہوئے  ہیں  ۔اور چشمہ ِ حیات  ایسے تمام لوگوں کو اُن کے تمام سوالات  کے جوابات کی اُمید مہیا کرتا ہے۔ چشمہِ حیات روحانی عالم میں موجودتاریکی  میں  بیٹھے لوگوں کو الہیٰ روشنی سے منور ہونے کی  امید دِلاتا ہے۔ چشمہِ حیات  کرسچن بروڈ کاسٹنگ ہوپ (سی۔ بی۔ ایچ) کی جانب سے اردو کے علاوہ دَس اور مختلف زبانوں میں نشر کیا جارہا ہے۔

اُمید کس لئے؟

 

اُمید ہی کے باعث ایک بہتر دن  ، بہتر مُستقبل اور بہتر زندگی کی خاہش لئے ہوئے ہم ہر صبح نیند سے بیدار ہوتے ہیں۔ بہتردن ، بہتر زندگی اور بہتر مُستقبل سے متعلق مسائل  پر بات کرنا ہی چشمہِ حیات کا مقصد ہے ۔ چشمہِ حیات کا مقصد  "اُمید "ہے ۔ اور اُمید کا تعلق ہماری ایمانی زندگی سے بھی جُڑا ہے ۔ چشمہ حیات کے پروگرام کے ذریعہ اُس ایمانی امید کو اجاگر کرنا ہی اس پروگرام کا مقصد ہے۔ کیونکہ یہ امید ہی ہے جس کے ذریعہ سے ہم مسیح میں قائم رہ کر اُسے اپنا زندہ خُدا قبول کرتے ہیں۔

PHOTO-2025-05-29-08-41-56 3.jpg

آن لائن پاسٹر/پروڈیوسر ۔ چشمہِ حیات

ریا پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ وہ کراچی میں پلی بڑھیں، جہاں انہوں نے خدا اور اُس کے لوگوں کی خدمت کے لیے اپنے اندر ایک بلاہٹ محسوس کی، اور 2012 میں بپتسمہ لیا۔

ریا ماضی میں قانون کے شعبے میں بطور لاء کلرک کام کر چکی ہیں، جبکہ اس وقت وہ آن لائن تدریس سے وابستہ ہیں اور اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔ وہ خدمت کے لیے اپنی تیاری کو جاری رکھتے ہوئے اینڈرسن یونیورسٹی اسکول آف تھیالوجی میں ماسٹر آف ڈیوینٹی کی ڈگری مکمل کر رہی ہیں۔

ان تمام کوششوں کا ایک واضح مقصد ہے: جہاں وہ رہتی ہیں وہاں اور پوری دنیا میں

لوگوں تک یسوع مسیح کی اُمید پہنچانا۔

"یہ میرے دل کی خاہش اور بوجھ ہے کہ میں کلام کی خوشخبری کو دنیا کے اُن تمام اردو زبان بولنے اور سمجھنے والوں تک لے کر جاؤں جو دنیا کے مختلف حصوں میں رہتے ہیں۔ کلام کی خوشخبری کو بذریعہ ریڈیو، اور ٹی  وی چینلز کے ہم دنیا  میں موجود بہت سے لوگوں تک لے جا سکتے ہیں۔ کیونکہ لوگ اپنے گھروں سے براہِ راست نشرہونے والے پروگرامز  کو خصوصاً دینی تدریسی پروگرامز کو بہت پسند کرتے اور دیکھتے ہیں۔"

Naran_Kaghan_valley of Pakistan_nature of Pakistan_Boats in Pakistan_Lake saif ul Muluk_sa

میں اِس لئے آیا کہ وہ زندگی پائیں اور کثرت سے
پائیں۔

about.

سنو۔۔۔

Struggling Working Women in Pakistan .jpg
contact.

رابطہ کریں۔

اپنے پیغام کے لئے آپ کا شکریہ

bottom of page